Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی شدت میں کمی، 24 گھنٹے میں 10 اموات، 336 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے...
شائع 06 دسمبر 2021 09:19am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد جان سے گئے جبکہ 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,777 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,287,161 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 830 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 519 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار383، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 930، بلوچستان میں 33 ہزار 507، گلگت بلتستان میں 10ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 579 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 777 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 04،04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ اسلام آباد میں 02 مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,041افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7626، خیبرپختونخوا میں 5862، اسلام آباد میں960، بلوچستان میں 360 اور گلگت بلتستان میں 186اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 11 ہزار 920 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 862 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 858 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42ہزار944کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 336 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 252 ہزار 342 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test