Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بعد...
شائع 03 دسمبر 2021 11:42am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بعد وزیرریلوے اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ،تحریری جواب میں کہا کہ کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں ۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اوروزیر ریلوے اعظم سواتی کے الزامات پرتوہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل اعظم سواتی نےمؤقف اپنایاکہ آئینی ادارے کیخلاف اگرکوئی غلطی ہوجائے،تومعذرت کرنی چاہیئے۔

ممبرسندھ نثاردرانی کے پوچھنے پر وکیل نے بتایا کہ اعظم سواتی کواچانک کوئٹہ جانا پڑگیاہے ۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پرحاضری سے استثنی مانگا گیا تھا ،کیا اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیارکررہے ہیں؟۔

اعظم سواتی نے تحریری جواب میں الیکشن کمیشن سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں کبھی الیکشن کمیشن کومتنازع کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ممبرسندھ نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کررہا ہے تمام اداروں کوایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیئے، آج حاضری اسے استثنیٰ دے رہے ہیں ۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری کے معافی نامے پرمناسب حکم جاری کریں گے۔

Information Minister

ECP

اسلام آباد

Azam Khan Swati

Fawad Chaudhary

appologise

Railway Minister