Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 08 اموات، 391نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک روز ...
شائع 03 دسمبر 2021 09:24am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 08 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 28,753 ہوگئی جبکہ مزید391 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,286,022 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 022 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 233 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 310 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار 194، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار811، بلوچستان میں 33 ہزار 491، گلگت بلتستان میں 10ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 570 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 08 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 753 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 03 اور اسلام آباد میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,031 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7622، خیبرپختونخوا میں 5855، اسلام آباد میں957، بلوچستان میں 360 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 12 ہزار 114 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 895 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,437 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 45 ہزار 155مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 457 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 391 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 188 ہزار 750 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test