Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے بسیرا کر رکھا ہے،لاہور...
شائع 01 دسمبر 2021 12:29pm

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے بسیرا کر رکھا ہے،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

دھویں کے بادلوں نے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کردیا ،دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور فضائی آلودگی کی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اعداد وشمار کے مطابق لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 398تک پہنچ چکا ہے، بڑھتی فضائی آلودگی نے پارکوں کی رونق بھی ماند کردی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی 56ہزار 214گاڑیوں کے چالان اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر 161افراد کو گرفتار کیا۔

شہری اسموگ پر قابو پانے کیلئے حکومتی کارکردگی سے مایوس ہوگئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی ناکافی ہے۔

پنجاب کا شہر فیصل آباد 379ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے، رائیونڈ 310اے کیو آئی سے دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 275ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

lahore

punjab

fog

air quality index

1st position

smog