Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے تمام اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درودشریف پڑھنا لازم قرار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اسکولوں میں...
شائع 30 نومبر 2021 11:22am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درودشریف پڑھنا لازم قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے تمام اسکولوں میں اسمبلی کے دوران بچوں کو درود شریف پڑھانے کے احکامات جاری کردیئے۔

پنجاب کے تمام اسکولوں میں صبح کے اوقات میں اسمبلی کےدوران درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک اور پھر درود شریف پڑھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے۔

عثمان بزدار کا مزیدکہنا ہے کہ اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی، بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔

Usman Buzdar

lahore

Schools

Punjab CM

Assembly