پنجاب میں اسموگ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
لاہور:پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار ہے ، کئی شہروں میں اسموگ کا راج ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جبکہ تعلیمی ادارے کھل گئے ۔
دنیا کے آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور آج بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے،محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا ایئرکوالٹی لیول 413تک ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیمی ادارے بھی آج کھل گئے تاہم طلبہ اسکولوں کی بندش کی خواہش رکھتے ہیں،اساتذہ اور والدین بھی حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔
والدین صبح سویرے دھویں کے بادلوں میں بچوں کو لےکر اسکول پہنچے، طلبہ کہتے ہیں مزید چھٹیاں ملیں تو اسموگ سے نجات ملے گی۔
دھویں کے بادلوں سے والدین اور اساتذہ بہت پریشان ہیں، کہتے ہیں اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات نظر نہیں آتے۔
پنجاب میں بہاولپور 439ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے، لاہور دوسرے اور فیصل آباد 294اے کیو آئی سے تیسرے نمبر پر ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے ، دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
شیخوپورہ میں ایم 2کالا شاہ کا کو پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکراگئیں
ادھر شیخوپورہ میں ایم 2کالا شاہ کا کو پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکراگئیں، گاڑیاں ٹکرانے سے 16 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق،زخمیوں کوٹی ایچ کیو مریدکےمنتقل کردیاگیا۔
Comments are closed on this story.