Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

کراچی ،کوئٹہ : سندھ اور بلوچستان میں گیس بحران کے باعث سی این جی...
شائع 29 نومبر 2021 02:34pm

کراچی ،کوئٹہ : سندھ اور بلوچستان میں گیس بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل کی جارہی ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں گیس کے بحران کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے دونوں صوبوں میں قائم تمام سی این جی اسٹیشنزڈھائی ماہ کیلئے بندکرنےکااعلان کیاہے جس کے تحت فلنگ اسٹیشنزیمی دسمبرسے15فروری 2022تک بندرہیں گے۔

سوئی سدرن نے کہا کہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی ، طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے یہ فیصلہ کیا گیا تاہم زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔

بلوچستان

karachi

quetta

SSGC

sindh

close

CNG Station