Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری

پشاور: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول...
شائع 29 نومبر 2021 01:19pm

پشاور: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، 20 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ میں خالی نشست پر انتخاب کا شڈنول الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کےمطابق سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 20دسمبر کو ہوگا،کاغذات نامزدگی 30 نومبر سے 2 دسمبر تک جمع کئے جاسکیں گے جبکہ6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائےگی۔

اعلامیے کے مطابق ،کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکیں گے اور ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا جبکہ 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی اور کاغذات واپس لینے کیلئے 13 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ECP

KPK

peshawar

Senate Seat