Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں اسموگ: دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر آگیا

لاہور: پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں...
شائع 29 نومبر 2021 11:18am

لاہور: پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر آگیا، اسموگ نے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر کردیا ،7 ٹرینیں 5 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ دن بدن فضائی آلودگی کو بڑھا رہی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر چار سو دس ائیر کوالٹی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

ا سموگ نے ٹرینوں کے اوقات کار بھی متاثر کر رکھے ہیں،ریلوے اسٹیشن پر مسافر بچوں کے ہمراہ ٹرینوں کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے اوقات کار کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی ایکسپریس صبح 6بجے کی بجائے 10بجے، علامہ اقبال ایکسپریس 7بجے کی بجائے دوپہر 12بجے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 5گھنٹے، عوام ایکسپریس 4گھنٹے، خیبرمیل 6گھنٹے اور گرین لائن 4گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

lahore

punjab

train schedule

delay

population

air quality index

smog