Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 09 اموات، 176 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 09 افراد...
شائع 29 نومبر 2021 09:57am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 09 افراد جان سے گئے جبکہ 176نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,718 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,284,365 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 365 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 285 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 014 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 79 ہزار 961، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 661، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10ہزار 411 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 554 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 718 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 05 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب 03 اور اسلام آباد میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,019 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7621، خیبرپختونخوا میں 5838، اسلام آباد میں953، بلوچستان میں 359 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 13 ہزار 738 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 923 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.59 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے148افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 41 ہزار 909 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29 ہزار 530 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 176 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 943 ہزار 198 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test