Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے میں 05 اموات، 303 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی ،24...
شائع 28 نومبر 2021 09:14am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی ،24 گھنٹے کے دوران مزید 05 افراد جان سے گئے جبکہ 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,709 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,284,189ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 189 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 248 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 950 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 79 ہزار 928، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07ہزار626، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 547 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 05 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 709 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 03اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں ایک، ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,016 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7621، خیبرپختونخوا میں 5833، اسلام آباد میں952، بلوچستان میں 359 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 13 ہزار 719 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 946 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح0.81 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے172افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 761 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 979 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 303 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 913 ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test