Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 07 افراد چل بسے، 252 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 07...
شائع 26 نومبر 2021 09:24am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 07 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,697 ہوگئی جبکہ 1,283,475 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 818 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 804 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 79 ہزار 855، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 580، بلوچستان میں 33 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 540 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 07 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 697 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 03 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,010 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7619، خیبرپختونخوا میں 5829، اسلام آباد میں952، بلوچستان میں 359 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 13 ہزار 489 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 958 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح0.71 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے294افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 41 ہزار 289 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 ہزار 176 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 252 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 832 ہزار 091 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test