Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کچھ لوگ سیاست میں خود کو نیب کی بنیاد پر زندہ رکھے ہوئے ہیں، چیئرمین نیب

لاہور:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ...
شائع 25 نومبر 2021 01:34pm

لاہور:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سیاست میں خود کو نیب کی بنیاد پر زندہ رکھے ہوئے ہیں، ان کی صبح نیب سے شروع اور شام نیب پر ختم ہوتی ہے۔

لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن نے ملک کو برباد کردیا، پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت کوواپس دلانا مشکل کام ہے،عوام کو چاہیئے کہ سرمایہ کاری سےقبل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تحقیق کرلیاکریں،امیدہےکہ نظام میں رفتہ رفتہ بہتری آئےگی،میں نےاپنے4سالہ دور میں پوری محنت کے ساتھ کام کیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ4سال میں1270نیب ریفرنسزعدالتوں میں دائرکئے،احتساب عدالتوں کےپاس بے شمار مقدمات ہیں،احتساب عدالتوں میں1386ارب روپےکی رقم کےمقدمات زیرسماعت ہیں۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میں ایک ایک پائی کا حساب رکھا جاتا ہے،نظام کی بہتری سےہی چیزوں میں بہتری آسکتی ہے،نیب میں ہرایک نےبہترسےبہترکام کرنےکابیڑا اٹھایا،میں نے4سال کےدوران کرپشن ختم کرنےکی پوری کوشش کی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس پر فیصلہ کرنا میرا کام ہوتاتو میں بہت جلد یہ کام کرتا ،ریفرنس پر فیصلہ دینانیب کا نہیں احتساب عدالت کا کام ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اربوں کی زمینوں کا قبضہ مستحقین کو دیاگیا،ریکورکی گئیں زمینوں کی تفصیلات کوئٹہ جاؤں گاتو بتاؤں گا،کہاجاتاہےریکوری کہاں جاتی ہے،یہ نوٹ کی شکل میں نہیں ملتی،پوچھاگیاکہ پاپڑ والاچھابڑی والاکہاں سےامیرہوگئے۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ کچھ لوگ سیاست میں خودکونیب کی بنیادپرزندہ رکھنا چاہتےہیں اوروہ نیب کی بنیاد پر زندہ ہیں،ان کی صبح نیب سے شروع اور شام نیب پر ختم ہوتی ہے، تنقید اس وقت جائز ہے جب آپ کو معلوم ہے کہ معاملہ کیا ہے،ہمارے ملک میں مسائل کی کمی نہیں لیکن بعض اوقات نیب کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

چیئرمین جاویداقبال نے مزید کہا کہ نیب کو حکومت کا حامی کہنا ظالمانہ تنقید ہے، نیب حکومت کخلااف ایکشن نہیں لیتا یہ الزام لگانے والے بتائیں کہ انہوں نے ہمیں حکومت کخلا ف کتنی درخواستیں دیں، آج درخواست دیں 48 گھنٹے میں ایکشن لوں گا، کوئی مقدس گائے نہیں جو کرے گا وہ بھرے گا۔

NAB

lahore

Chairman NAB

Justice (Retd) Javed Iqbal