Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

لاہور:پنجاب میں آلودگی کے بادل ختم نہیں ہو رہے، دنیا کے آلودہ...
شائع 25 نومبر 2021 11:59am

لاہور:پنجاب میں آلودگی کے بادل ختم نہیں ہو رہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 233 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا، فضائی آلودگی کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے۔

لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 233ایئر کوالٹی کے ساتھ دوسرے نمبر پرپہنچ گیا ہے،آنکھ، ناک اور گلے کی بیماریوں کے باعث شہری اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں۔

حکومتی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے مطابق 413انڈسٹریل یونٹس سیل اور 46ہزار دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیوروں کیخلاف محکمہ تحفظ ماحولیات کے مقرر کردہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر 2549ایف آئی آر درج ہوئیں۔

پنجاب میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں فیصل آباد 377اے کیو آئی لیول کےساتھ پہلے نمبر جبکہ بہاولپور 353اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

lahore

punjab

population

air quality index

smog