Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانس سے برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے31 افراد ہلاک

پیرس:فرانس سے برطانیہ جانےوالی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 31...
شائع 25 نومبر 2021 10:13am

پیرس:فرانس سے برطانیہ جانےوالی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق تارکین وطن فرانس سے انگلینڈ جانے والے رودبار انگلستان کو عبور کرتے ہوئے شمالی بندرگاہ کیلیس کے قریب ڈوب گئے تھے ۔

فرانسیسی اور برطانوی حکام مہاجرین کی تلاش میں ہوائی اور سمندری راستے سے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔

فرانس کے وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچے اورکہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اس سے وہ حیرت زدہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو روکنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشتی کا حادثہ ایک سانحہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد مجرمانہ اسمگلروں کا شکار تھے ۔

Boris Johnson

United Kingdom

France

UK PM

PARIS