Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثاقب نثار کو بتانا ہوگا نوازشریف کو سزا دینے کیلئے کس نے مجبور کیا، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق...
شائع 24 نومبر 2021 03:23pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انصاف کا قتل کیا، ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے،ثاقب نثار کو بتانا ہوگا نوازشریف کو سزا دینے کیلئے کس نے مجبور کیا۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیوکلپ سامنے آئی ہے،نہیں معلوم ثاقب نثارصاحب کس سےبات کررہے تھے،آڈیو کلپ کامعروف ادارے سے فرانزک آڈٹ کرایا گیا، آڈیو کلپ پرثاقب نثارصاحب نےکہاکہ یہ آواز میری نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک چینل نےکہا کہ مختلف تقاریراٹھاکرکلپ بنائی گئی،چینل نے کہا کہ یہ آواز ثاقب نثارصاحب کی ہی ہے،ثاقب نثارنےتسلیم کرلیاکہ آوازمیری ہی ہے،ثاقب نثارنےکہا کہ آواز کےٹکڑےجوڑےگئے ہیں،چینل کی شکرگزارہوں کہ ثابت کیاکہ آوازاصلی ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ آڈیومیں کہاگیاکہ نوازشریف کوسزا دینی ہے،آڈیومیں کہاگیاکہ عمران خان کو لے کرآنا ہے ، دوسری طرف سے آواز آئی، بیٹی کی سزا نہیں بنتی، تو انھوں نےکہا کہ میری بھی دوستوں سے یہی بات ہوئی ہے،مریم نواز کی سزا نہیں بنتی، پھر بھی دینی ہے، جو جملے چارج شیٹ ہیں، وہ کہاں سے لئے گئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ راناشمیم کی جانب سے بھی ایک بیان سامنےآیا،ثاقب نثارنےکہاکہ نوازشریف اورمریم نوازکوضمانت نہیں دینی،سابق جج ارشدملک کی ویڈیوبھی سامنے آچکی ہے،سچ بولنے پرسابق جج ارشدملک کوسزا دی گئی،جج کونکال دیاگیامگراس جج کافیصلہ آج بھی برقرارہے۔

پریس کانفرنس کرتےہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جج راناشمیم کابیان حلفی سامنےآیا، ثاقب نثار گلگت میں راناشمیم کے گھر آئے، رانا شمیم کےگھر پر ثاقب نثارنےکسی کوفون کیا،ثاقب نثار نےکہاکہ نواز اور مریم کو رہا نہیں ہونےدینا،ثاقب نثار نےعدالت میں پیش ہونے سے انکارکردیا،3بارکا وزیراعظم عدالت میں پیش ہوسکتا ہے، سابق چیف جسٹس عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ کس نےآپ سےکہاتھانوازشریف اورمریم نوازکوسزادینی ہے،کس نےآپ سےکہاتھاکہ عمران خان کو اقتدار میں لاناہے، عمران خان کو قتدار میں لانے کیلئے انصاف کاقتل کیا گیا، آپ کوایک دن قوم کو جواب دینا ہوگا،وہ کون تھاجس کوبطورچیف جسٹس آپ انکارنہ کرسکے،آپ کیوں غیرقانونی بات ماننےکیلئےتیار ہوئے،ارشدملک ،راناشمیم، بشیر میمن اور شوکت عزیز کے ثبوت چھوڑ دیں، اس آڈیوکلپ کا تو جواب دے دیں،کیاان ثبوتوں کو بھی فرانزک آڈٹ کی ضرورت ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزیدکہناتھا کہ ثاقب نثارصاحب نےنوازشریف کوتاحیات نااہل کردیا ،نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی ہٹادیا گیا،میں نےکوئی عہدہ نہیں رکھا،پھربھی سزاسنائی گئی ،ہمارےسینیٹرزسے شیرکا نشان چھین لیا گیا۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ جھوٹی منی ٹریل پرعمران خان کےخاندان کوبلایاگیا؟کیا جھوٹی منی ٹریل پرکوئی جےآئی ٹی بنائی گئی؟عمران خان کوصادق وامین کاجھوٹا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، سرٹیفکیٹ جاری کرنےوالےآج خودبےنقاب ہوگئے ، قدرت کےنظام کےتحت سب ثبوت خودسامنے آئے۔

حکومت اصل مجرم ہے،نیب تو آلہ کار ہے، مریم نواز

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اصل مجرم تو حکومت ہے نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں بلکہ جب نیب سےثبوت مانگتےہیں تواس کوشرمندگی کاسامناکرناپڑتاہے،کیسزحکومت میں بیٹھےلوگوں کی طرف سےبنائےگئےہیں،نیب جواب کہاں سے دے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میرے کیس میں نیب التواء مانگ رہی ہے میں نہیں مانگ رہی،یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہاجس میں التواءمانگاجائے،عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہو رہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیوپرآج پریس کانفرنس کروں گی۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Saqib Nisar

EX cheif justice