پنجاب میں اسموگ: تعلیمی ادارے اور دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور:پنجاب میں اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے اور دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتی اسموگ کے باعث شہر کے تعلیمی ادارے اور دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہفتہ، اتوار اور پیر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہےکہ اسموگ کے باعث لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے۔
پنجاب میں اسموگ کا راج،لاہور آج دنیا بھر میں آلودگی میں دوسرے نمبر پر
ادھرپنجاب میں اسموگ کا راج برقرارہے، لاہور آج دنیا بھر میں آلودگی میں دوسرے نمبر پرآ گیا۔
دھویں کے بادلوں نے پنجاب میں بسیراہی کرلیا ہے، لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق شہر کا ایئر کوالٹی لیول 362ریکارڈ کیا گیا ،اسموگ سے بچاؤکیلئے اسکولوں اوردفاتر میں 3چھٹیوں کو بچوں اور بڑوں نے مسترد کردیا ۔
شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ساتھ شہربھرمیں مختلف جگہوں پرکوڑا جلانے پرسخت کارروائی نہ ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔
پنجاب میں 403اے کیوآئی کے ساتھ رائیونڈ پہلے اور فیصل آباد 397اے کیوآئی کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔
Comments are closed on this story.