وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ضروری اختیارات دے دیئے
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسموگ پرقابو پانےکیلئے ڈپٹی کمشنر کو ضروری اختیارات دے دیئے اور کہا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اسموگ کو آفت قراردیا ہے، محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اسموگ پرقابو پانے کے اقدامات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اختیارات دے دیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ ادارے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں، آلودگی پھیلانے والی صنعتوں، گاڑیوں اوراینٹوں کے بھٹوں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
عثمان بزدارنےمزیدکہا کہ پی ڈی ایم اے میں سموگ مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا،سموگ کے تدارک کیلئےقانون کی خلاف ورزی قطعاًبرداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.