Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اسموگ پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسموگ پر قابو پانے...
شائع 19 نومبر 2021 03:52pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسموگ پر قابو پانے کیلئےمؤثر اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کروں گا،ا سموگ کا باعث بننے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں سرکاری محکموں کی جانب سےا سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ میں کمی کیلئے سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی کی ہدایت کی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ فرائض ادا کریں اور اسموگ کے خاتمے کیلئے نتائج دیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف مؤثر انداز میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کیخلاف بھی بھرپورکارروائی کی جائے ،پنجاب میں اینٹی اسموگ اسکواڈ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

smog