Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 اموات، 418 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد...
شائع 19 نومبر 2021 09:21am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد جان سے گئے جبکہ 418 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,648 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,281,240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید418نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ81 ہزار 240 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 767 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 268ا فراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 79 ہزار 421، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 427، بلوچستان میں 33 ہزار 425، گلگت بلتستان میں 10ہزار 405 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 527 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرہ کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 648 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 03، سندھ میں 02 اوراسلام آباد میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,990 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7611، خیبرپختونخوا میں 5812، اسلام آباد میں950، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 498 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,083 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے411 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 094 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 143 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 418 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 565 ہزار738افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test