سندھ اسمبلی میں نسلہ ٹاور اور تجاوزات سے متعلق حکومتی قرارداد منظور
کراچی : سندھ اسمبلی میں نسلہ ٹاور اور تجاوزات سے متعلق حکومتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر ریحانی لغاری کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا گرما گرم اجلاس ہوا،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نوک جھونک ہوئی، اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک دوسرے پر تند و تیز جملے کستے رہے۔
پیپلزپارٹی کی رکن ندا کھوڑو نے نسلہ ٹاور کو گرانے کے خلاف قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کو چھت سے محروم کرنا مسئلے کا حل نہیں،انسانی بنیادوں پر نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
اپوزیشن ارکان نے پیپلزپارٹی کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
جی ڈی اے رکن شہریار مہر نےکہاکہ حکومت نے جوائنٹ اپوزیشن کی قرارا داد کو ہائی جیک کیا، قرارداد پر دستخط کرنے والے تمام افراد کو جیل ہونی چاہیئے۔
اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامی آرائی کے حکومتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔
Comments are closed on this story.