Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں آج پھر پہلے نمبر پر آگیا

لاہور:پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے، لاہور دنیا...
شائع 15 نومبر 2021 12:24pm

لاہور:پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے، لاہور دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں آج پھر پہلے نمبر پر آگیا، شہری اسموگ سے ہونے والی بیماریوں سے تنگ ہیں تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ 10روز تک بارش نہ ہونے اور ایئرکوالٹی لیول بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا۔

دھویں کے بادلوں نے پنجاب بھر میں ڈیرے ڈال لئے ،لاہور شہر کچھ ہفتوں سے دنیا کے آلودہ شہروں میں کبھی پہلے تو کبھی دوسرے نمبر پر آرہا ہے۔

شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہی آنکھوں میں جلن اور گلے کے امراض کا سامنا ہے۔

بارش فضائی آلودگی کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگی تاہم ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کہتے ہیں اگلے 10روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 3اعشاریہ 85ملین جرمانے کا دعویٰ کیا ہے۔

آج بھی لاہور شہر 419ایئر کوالٹی لیول کے ساتھ دنیا بھر میں آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے تاہم حکومتی اقدامات کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔

lahore

punjab

Met Office

Rain

smog