Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے دورے کیلئے روانہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے دورے کیلئے...
شائع 14 نومبر 2021 11:58am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے، عثمان بزدارکوٹ مٹھن شریف میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔

اپنےدورے کےدوران وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ غلام فریدؒ کےدربار کی تزئین و آرائش اورتوسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مزار پرملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئےدعا کریں گے۔

عثمان بزدارسینئر سیاست دان سردار نصراللہ خان دریشک کے ڈیرہ پرجائیں گے اور ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مظفر گڑھ میں خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

South Punjab

Visit