ٹی20 ورلڈ کپ کےفائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل
دبئی: آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جیت کیلئے دبئی میں پنچہ آزمائی کریں گی۔
دونوں ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ٹی 20 کا فائنل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں،کل دنیا پہلی بار نیا ٹی 20 چیمپئن دیکھے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اسپن کے شعبے میں اش سودھی اور مچل سانٹنر پر انحصار کرے گی وہیں یٹنگ کی ذمہ داری کپتان کین ولیمسن کے کندھوں پر ہوگی۔
اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا جہاں ان کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے انجری کی وجہ سے میچ سےباہر ہوگئے۔
آسٹریلیا کی بات کی جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم میں بھی میتھیو ویڈ جیسے جارحانہ مزاج کے کھلاڑی ہیں حو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلا حیت رکھتے ہیں تو دوسری طرف گلین میکسویل ہیں جو گیند کو گراؤنڈ کی ہر جانب پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہیں بالرز میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز بھی کینگروز کی اسٹرینتھ ہیں۔
Comments are closed on this story.