Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکرسندھ اسمبلی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے...
شائع 12 نومبر 2021 02:52pm

اسلام آباد: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے سراج درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اسپیکرسندھ اسمبلی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست وکیل مخدوم علی خان نے دائرکی ہے۔

آغا سراج درانی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد سے روپوش ہیں، نیب نے ان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

NAB

agha siraj durrani

arrest

Supreme Court

اسلام آباد

speaker sindh assembly