Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی اسلام آباد نے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ایک سال میں صحافیوں کو ہراساں...
شائع 12 نومبر 2021 02:48pm

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ایک سال میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے 16مقدمات درج جبکہ 32 افراد کیخلاف کارروائی کی گئی، آئی جی اسلام آباد نے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران اسلام آباد میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے 16مقدمات درج کئے گئے جبکہ 32 افراد کیخلاف کارروائی کی گئی، 16 مقدمات میں سے12 کی تحقیقاتی رپورٹس ٹرائل کورٹس میں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق صحافی ابصارعالم اورصحافی اسد طور پر حملہ کرنے والے اشخاص کی شناخت نہیں ہوسکی، نادرا کے مطابق حملے میں ملوث افراد کے چہرے واضح نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے پاس صحافیوں کے 4 مقدمات زیر تفتیش ہیں، پولیس تمام مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے جلد پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی۔

Supreme Court

اسلام آباد

report

IG Islamabad

journalist