Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم اور محمد رضوان ٹی 20ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین...
شائع 12 نومبر 2021 09:21am

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی 20ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کی تاریخ میں بابراعظم اور محمد رضوان سب س ے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جوڑی نے رواں ایونٹ میں 411 رنز بنالیے۔

بابراعظم اور محمد رضوان نےبھارت کیخلاف 152 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ کیخلاف 28، افغانستان کیخلاف 12، نمیبیا کیخلاف 113 ، اسکاٹ لینڈ کیخلاف 35 جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

babar azam

پاکستان

ICC

mohammad rizwan

dubai

T20 World Cup

PakvsAUS