Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان اور شعب ملک کی طبعیت بہتر، سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل...
شائع 11 نومبر 2021 12:09pm

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعب ملک کی طبعیت بہتر ہوگئی، دونوں کھلاڑیوں کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، دوپہر کو میڈیکل پینل کی جانب سے معائنے کے بعد دونوں کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

فلُو اوربخار کی وجہ سے دونوں پلیئرز نے گزشتہ روز پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تھا، دونوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ کلیئر آئی البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

شعیب ملک اورمحمد رضوان فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

PCB

lahore

mohammad rizwan

Shoaib Malik

Australia

ICC T20 World Cup