Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں 11 اموات، 400 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے...
شائع 09 نومبر 2021 09:13am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 11 افراد جان سے گئے جبکہ 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,558 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,277,560 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 213 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 257 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 78 ہزار 687، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 169، بلوچستان میں 33 ہزار 345، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 495 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرں کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 558 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 05 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ اسلام آباد میں 03 اور سندھ میں 2 مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,954 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7598، خیبرپختونخوا میں 5774، اسلام آباد میں947، بلوچستان میں 357 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 845 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,206 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے277 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 373 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 400 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 185 ہزار 396 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test