Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں توسیع کی منظوری دے دی

لاہور:ایڈہاک ڈاکٹروں کو ملازمتوں میں بڑا ریلیف مل گیا،...
شائع 07 نومبر 2021 01:34pm

لاہور:ایڈہاک ڈاکٹروں کو ملازمتوں میں بڑا ریلیف مل گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ایڈہاک ڈاکٹروں کو ملازمتوں میں بڑا ریلیف مل گیا،ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

عثمان بزدار کا کہناہے کہ اس اقدام سے 4 ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ ری اپوائنٹمنٹ اور دیگر ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا،ایڈہاک ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کوآئندہ ری اپوائنٹمنٹ کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

doctors