Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو وائرل: قاتل بغدے سے قتل کرکے سر ہاتھ میں لیے گھومتا رہا

سوشل میڈیا ایک بھیانک وڈیو گردش کررہی ہے، جس نے مصر کے عوام کو...
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2021 10:13am
-اسکرین شاٹ
-اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا ایک بھیانک وڈیو گردش کررہی ہے، جس نے مصر کے عوام کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔

ویڈیو میں سڑک کے بیچ ایک نوجوان کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے اپنے ساتھی پر تیز دھار آلے (بُغدے) سے پے درپے وار کیے اور پھر اس کا سر کاٹ کر سڑک پر ہاتھ میں لیے گھومنے لگا۔ اس دوران اطراف میں موجود راہ گیر اس خونی منظر کو دیکھ کر ہذیانی کیفیت میں چیختے چلاتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر اسماعیلیہ میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے کے اہل کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مجرم کو اسی مقام سے گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کارروائی قاتل کی جانب سے انتقاماً کی گئی۔ اس کی وجہ مقتول کا قاتل کی والدہ اور بہن کو جنسی طور پر ہراساں کرنا تھا۔ تاہم سیکیورٹی ادارے اس کارروائی کی اصل وجہ جاننے کے لیے سرگرم ہیں۔

ملزم اس سے قبل مقتول کے بھائی کی فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قاتل کا نام محمد الصادق ہے۔ اس کی عمر 42 برس ہے اور وہ اسماعیلیہ شہر کا ہی رہائشی ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ قاتل نفسیاتی بیمار ہے اور ماضی میں وہ منشیات کے علاج کے ایک مرکز میں مقیم رہ چکا ہے۔

Viral Video

Murder

Egypt