Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 457 افراد کورونا وائرس کا شکار، 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 10جانیں...
شائع 02 نومبر 2021 09:27am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 10جانیں لے لیں جبکہ مزید457 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 28,466 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,274,017 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 457 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 017 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 421 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 378 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 78 ہزار 135، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 945، بلوچستان میں33 ہزار 267، گلگت بلتستان میں 10ہزار 390 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 481 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرں کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 466 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 06 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ خیبر پختو نخوا میں 3 اور سندھ میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,924 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7569، خیبرپختونخوا میں 5751، اسلام آباد میں940، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 740 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 564 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,234 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 428 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 22 ہزار 987 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 296 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 457 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 879 ہزار087 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test