Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی

کابل:افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ ...
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2021 02:33pm

کابل:افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی، کہا پاکستان سے ہارنے پر دل ٹوٹ گیا اس لئے استعفی دے دیا۔

اصغر خان کا کہنا تھا کہ کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ ہارنے پر مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں۔

33سالہ اصغر افغان نے پاکستان سے شکست کے 24گھنٹوں کے اندر ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

اصغر افغان نے 114 ون ڈے، 75 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ 115 میچز میں افغانستان کی کپتانی کی ہے جب کہ اصغر افغان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی کپتانی میں افغانستان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتا۔

kabul

پاکستان

dubai

Retirement