Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے میں 06 اموات، 482 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی،...
شائع 01 نومبر 2021 09:17am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24گھنٹے کے دوران صرف 06 افراد جان سے گئے جبکہ 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,456 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,273,560 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 560 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 715ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 259 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 78 ہزار 074، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 921، بلوچستان میں 33 ہزار 263، گلگت بلتستان میں10ہزار 390 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 478 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 456 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور خیبر پختو نخوامیں 06،06 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,918 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7568، خیبرپختونخوا میں 5748، اسلام آباد میں 940، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 740 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 545 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,338 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,024 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 22 ہزار 559 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 621 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 482 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 839 ہزار791افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test