Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکیب الحسن انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

ڈھاکا:بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹانگ میں انجری کے...
شائع 01 نومبر 2021 08:56am

ڈھاکا: بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹانگ میں انجری کے باعث یواے ای میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

شکیب الحسن کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ہوا تھا تاہم انہوں نے اپنے 4 اوورز مکمل کئے تھے۔

شکیب الحسن انجری کے باعث ولڈکپ کے بقیہ 2 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں موجود ہے اور اس نے ابھی 3 میچز کھیلے ہیں جبکہ تینوں میں شکست سے دوچار ہوا ۔

بنگلادیش نے اپنے بقیہ 2 میچز آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کیخلاف کھیلنے ہیں۔

dubai

Bangladesh

Dhaka

injured

shakib ul hassan

all rounder

ICC T20 World Cup