Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں 09 اموات، 706 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے،24گھنٹے کے...
شائع 28 اکتوبر 2021 08:58am

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے،24گھنٹے کے دوران مزید 09 افراد جان سے گئے جبکہ 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,414 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,271,027 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 027 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 776ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 653 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 77 ہزار 723، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 813، بلوچستان میں 33 ہزار 220 ، گلگت بلتستان میں 10ہزار 387 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 455 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر0 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 414 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبر پختو نخوامیں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب 02،02اوربلوچستان میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,904 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7557، خیبرپختونخوا میں 5733، اسلام آباد میں938، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 740ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 23 ہزار 439 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,408 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,239 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 486 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 706 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 660 ہزار167افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test