Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی کےلئے ہنگامی اقدامات کرے: وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان...
شائع 13 اکتوبر 2021 06:52pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو معاشی اور انسانی امداد کی فراہمی کےلئے ہنگامی بنیادوں پر مربوط اقدامات کرے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانائیا مہوتا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نے کابل سے غیرملکیوں کے محفوظ انخلاء پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں اپنی ہم منصب کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی جنگی جرائم کے بارے میں دنیا کو دستاویزی ثبوت پیش کئے ہیں۔

دونوں وزراء خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ریڈیو پاکستان

New Zealand

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

Foreign Ministers

IOJK