Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 28 اموات، 1,004 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج...
شائع 11 اکتوبر 2021 09:11am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 28 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1,004 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,134 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,258,959 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,004 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 859 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 197 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 75 ہزار 974، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 153، بلوچستان میں 33 ہزار 076، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 350 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 350 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 28 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 134 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 13 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوامیں 09، پنجاب میں 05 اور اسلام آباد میں 2 مریض کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,785 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7497، خیبرپختونخوا میں 5645، اسلام آباد میں932، بلوچستان میں 350 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 739 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ42 ہزار 263 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,473 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,254 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 88 ہزار 562 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 389 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1004 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 911 ہزار 021 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test