Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں آج سے تمام تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے

کراچی،لاہور،اسلام آباد: کورونا کے وار میں کمی کے بعد ملک بھر میں...
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2021 09:34am

کراچی،لاہور،اسلام آباد: کورونا کے وار میں کمی کے بعد ملک بھر میں آج سے تمام تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ، بچے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسکول پہنچ گئے۔

کورونا کیسز میں کمی ہوتے ہی تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوگئیں، حاضری بھی 100 فیصد کر دی گئی۔

ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 100فیصد حاضری اورکورونا ایس او پیز کے ساتھ آج سے کھول دیا گیا۔

100 فیصد حاضری کے فیصلے پر والدین بھی مطمئن نظر آئے لیکن بچوں کے ویکسین کے حوالے سے والدین کا ملا جلا دجھان دیکھنے کو ملا۔

اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں ۔

اب کورونا کیسز میں کمی کے باعث ایک دن کا وقفہ ختم کردیا گیا ہے اور اب بچے پورا ہفتہ اسکول جائیں گے۔

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

Schools

open