Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کا سیاہ آرڈیننس پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے، شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبا ز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کا...
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2021 03:11pm

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبا ز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کا سیاہ آرڈیننس پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے، مہنگائی کا سورج غریبوں کا حلق خشک کر چکا ہے، ریلیف کے بجائے عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 225 ارب کے مزید ٹیکس ملک میں معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کا قیامت خیز زلزلہ ثابت ہوں گے،کپاس ساڑھے پندرہ ہزار فی 40 کلو کی بلند ترین سطح پر ہے، برآمد کنندگان اور ملرز پہلے ہی پریشان بیٹھے ہیں ، پالیسی ریٹ بڑھا کر حکومت پہلے ہی اپنے بجٹ پر یوٹرن لے چکی ہے۔

شہبا زشریف نے مزید کہا کہ مہنگائی کا سورج غریبوں کا حلق خشک کر چکا ہے، ریلیف کے بجائے عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کی عاقبت نااندیشانہ شرائط ماننے والے حکمران قوم کو خودکشی پر مجبور کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدرنے کہاکہ آرڈیننس کے ذریعے بڑی قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے،یہ پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے، حکومت نے خود کو بچا کر اداروں کی آئینی آزادی چھیننے کا قدم اٹھایا ہے، نیب کے پہلے سے متنازعہ قانون میں آرڈیننس کے ذریعے 18 بڑی ترامیم حکومت کا جوابدہی سے فرار ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبا ز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ سیاہ آرڈیننس ملک میں رہی سہی جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی قائم کرنے کی طرف قدم ہے، متحدہ اپوزیشن آئین میں اداروں کے متعین اختیارات حکومت کو چھیننے نہیں دے گی ، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکومتی اقدامات روکیں گے۔

منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف نے ایف آئی اے کے سوالوں کا جواب جمع کرادیا

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے لاہورکی جانب سے بھیجے گئے سوالوں کا جواب جمع کرادیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے لاہورکی جانب سے بھیجے گئے سوالوں کا جواب جمع ایف آئی اے کے دفتر میں جمع کرایا،جس کا تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔

ایف آئی اے آفس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ نے کہا کہ کیس کا بھرپور دفاع کریں گے، نیب آرڈینسگ کو اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا،نیب آرڈیننس کالا قانون ہے، حکومت اس کے ذریعے اپنی اے ٹیم اورآٹا چینی چوروں کو تحفظ دینا چاہتی ہے،اپوزیشن اس کخلاقف بھرپورمزاحمت کرے گی۔

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےبے نامی اکاونٹس سے متعلق ایک سوال پرعطاءتارڑ نے کہا کہ اس کا جواب رمضان شوگر ملزکی انتظامیہ دے گی۔

ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ ارسال کیا تھا۔

NAB

Shehbaz Sharif

Ordinance

lahore

Opposition leader

National Assembly