Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں میں ریگولر کلاسز کی تاریخ کا اعلان

لاہور:پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں میں ریگولر کلاسزکی تاریخ ...
شائع 08 اکتوبر 2021 12:03pm

لاہور:پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں میں ریگولر کلاسز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر کے اسکولوں میں باقاعدہ کلاسز کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم ٹویٹ کی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 11 اکتوبر بروز پیر سے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ریگولر جماعتوں کا آغاز ہوگا۔

مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں پر ایک دن میں 50 فیصد طلباء کو بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

lahore

punjab

murad raas

Private Schools

Govt