پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں، فوادچوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے،اگر قرض واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا۔
پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری-نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں، آج اگر ہمیں اس سال بارہ ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 8, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا تو ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے، ان تاریک 10 سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔
Comments are closed on this story.