پاکستان، ایران کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اضافے کےلئے مشترکہ کوششوں پراتفاق
پاکستان اور ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کی قیادت میں ایران کے وفد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات میں ہوئی.
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے ایران کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی فورموں پرمختلف مسائل پرموجودہ ملکوں کے مشترکہ تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ زدہ ملک کو انسانی اور معاشی بحران سے بچانے کےلئے افغانستان کی مالی اصلاح کیلئے جرات مندانہ اقدامات کرے۔
Comments are closed on this story.