Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس کا ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ، مغوی بازیاب

کراچی ویسٹ پولیس نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر...
شائع 02 اکتوبر 2021 09:18am

کراچی ویسٹ پولیس نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر تاوان کے لیے اغوا کیا گیا شخص بازیاب کروا لیا۔

حکام کے مطابق ویسٹ پولیس نے پیر آباد سے اغوا کیے گئے شخص کی بازیابی کے لیے آئی آئی چندریگر روڈ پر چھاپہ مارا گیا تو مغوی کی لوکیشن ڈی جی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کی آئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں پیرآباد سے تاوان کے لیے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے شخص کو بازیاب کروایا گیا اور 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ مغوی کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہے، مغوی کے اہلخانہ کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد مغوی کو لیکر گئے تھے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مغوی کے اہلخانہ سے تاوان طلب کیا گیا تھا، واقعےکا مقدمہ مغوی کے بیٹےکاشف کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

kidnapping

Police Raid