2013 کے مقابلے موجودہ حکومت نے کم لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کی، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2013 کے مقابلے موجودہ حکومت نے کم لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کی، ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے، موٹرویز کی تعمیرمیں جتنا پیسہ چوری ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں جھل جاؤ، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کرپٹ لوگ اقتدارمیں آکرقوم کاپیسہ چوری کرتےہیں، ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے، موٹرویزکی تعمیرمیں جتنا پیسہ چوری ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ قوم کومعلوم ہونا چاہیئے کرپشن سے کتنا نقصان ہوتاہے، کرپشن نہ ہوتی توانہی پیسوں سے بلوچستان کوخوشحال بنا سکتےتھے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن کا مطلب اقتدارمیں آکرعوام اورٹیکس کاپیسہ چوری کرناہے۔
عمران خان نے مزید کہاکہ غریب ممالک میں سب سےزیادہ کرپشن ہے، خوشحال ممالک میں سب سےکم کرپشن ہے، ملک کو ترقی دینی ہے تو سب علاقوں کو دیکھنا ہوگا ، ہماری کوشش ہے پسماندہ علاقوں کواوپر لائیں، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا ، پاکستان کی ترقی کیلئےتمام علاقوں پرتوجہ دینی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 5 سال الیکشن کا سوچنے والے کبھی بلوچستان کانہیں سوچیں گے، صرف الیکشن کوسوچیں گے توملک کبھی آگےنہیں بڑھ سکتا،ایف آئی اے قوم کے سامنے لائے کس نے زیادہ پیسہ بنایا، ن لیگ دورکے مقابلے میں 4 رویہ سڑک 20 کروڑ سستی بنائی، ن لیگ دور کے مقابلے میں ہم نے سستی سڑکیں بنائیں۔
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ اندرون سندھ سب سے زیادہ غربت ہے، سندھ میں حکومت نہ ہونے کے باوجود احساس پروگرام سے مدد کی، احساس پروگرام سے سندھ کو 34 فیصد حصہ دیا۔
Comments are closed on this story.