Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

سڈنی:سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے...
شائع 27 ستمبر 2021 09:36am

سڈنی:سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے اور اسے انتہائی ناروا سلوک قرار دے دیا۔

نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیموں کی خود غرضی پر دنیائے کرکٹ کی نامور شخصیات کی جانب سے پاکستان کی حمایت جاری ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے اور اسے انتہائی ناروا سلوک قرار دے دیا۔

این چیپل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا، پاکستان نے کورونا وباء کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا۔

این چیپل نے مزید نے کہا کہ کرکٹ ممالک نیک نیتی سے کرکٹ کی بہتری کا سوچیں۔

اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔

مائیک ہیزمین نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقا میں بھی کورونا کا بہانہ کرکے دورہ منسوخ کیا گیا،آئی سی سی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیئے۔

New Zealand

پاکستان

England

sydney

former australian crickter