Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان سے برآمد ہونے والے پھلوں پر سیل ٹیکس ختم کردیا، چیئرمین ایف بی آر

پشاور:چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
شائع 26 ستمبر 2021 11:13am
کاروبار

پشاور:چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کےاحکامات پر افغانستان سے برآمد ہونے والے پھلوں پر سیل ٹیکس ختم کردیا، افغانستان کو ٹیکنیکل سپورٹ کیلئے ایف بی آر وفد اگلے ہفتے کابل کا دورہ کرے گا۔

ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد نے ایف بی آر اعلی سطح وفد کے ہمراہ طورخم سرحدی گزرگاہ کا دورہ کیا۔

طورخم کسٹم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پورے خطے کی تجارت کےفروغ کیلئے افغانستان کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانا ضروری ہے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر افغانستان سے تازہ پھل کی برآمدات پر سیل ٹیکس ختم کردیا ،افغانستان کو ٹیکنیکل سپورٹ کیلئے ایف بی آر وفد اگلے ہفتے کابل کا دورہ کرے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ڈیوٹی اسٹرکچر کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان سے درآمدات کی جانے والی دیگر اشیاء پر بھی ممکن حد تک ٹیکس کم کیا جائے گا۔

pm imran khan

peshawar

Chairman FBR

Torkham Border