Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

سڈنی:انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر...
شائع 24 ستمبر 2021 09:51am

سڈنی:انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے ختم کرنے کے فیصلے کو دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مقابلے میں بھارت میں حالات جیسے بھی ہوں مگر بھارت میں کرکٹ کھیلنے کو سب تیار ہوتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں یہ صورتحال ہوتی توپھرکوئی بھی ایسا نہ کرتا، اس کا مطلب تو یہ ہوا ہے کہ پیسہ بولتا ہے اور میرے خیال میں یہ ہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر عثمان خواجہ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے محفوظ جگہ ہے، وہاں سیکیورٹی کے سخت اور مثالی انتظامات کےا جاتے ہیں، میں نے سب سے یہ سنا ہے کہ لوگ وہاں محفوظ ہیں، میرے نزدیک پاکستان کے ٹورز کو ختم نہیں کرنا چاہیئے۔

اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ اس وقت آسٹریلیا میں نہ صرف مقیم ہیں بلکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین حصہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے فیچور ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلیا نے اگلے سال فروری میں پاکستان کیخلاف 2ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 3ٹی 20پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

New Zealand

پاکستان

England

sydney

Australia

Usman Khawaja