Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ فراڈ کے ملزم سیف الرحمان کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ نے 116 ارب کے مبینہ فراڈ کے ملزم سیف الرحمان کی ضمانت...
شائع 22 ستمبر 2021 06:05pm

سپریم کورٹ نے 116 ارب کے مبینہ فراڈ کے ملزم سیف الرحمان کی ضمانت مسترد کر دی۔عدالت نے نیب کو احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا سیف الرحمان نے کمپنی کے نام پر116ارب روپےکا فراڈ کیا۔فیس بک اور واٹس ایپ سمیت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر اشتہارات دیے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا ملزم نے خاندان کے افراد کے نام پر 25 کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیاکیا ملزم کےخلاف کسی نے نیب کو شکایت کی؟

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا متاثرہ افراد کی جانب سے 120 شکایات درج کرائی گئیں۔

عدالت نے ملزم سیف الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تاہم نیب کو احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

عدالت نے کہا ملزم کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

NAB

Supreme Court