Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھلونا چھیننے پر 6 سالہ بچے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل

مصر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کھلونا لینے...
شائع 22 ستمبر 2021 09:08am

مصر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کھلونا لینے پر 6 سال کے بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔

الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ ہم کھیل رہے تھے کہ میرے چھوٹے بھائی نے میرا کھلونا لے لیا۔جس پر میں نے غصے میں آکر کچن سے چاقو لاکر اس کو مار دیا۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا دونوں بچے گھر پر اکیلے تھے۔ پراسیکوٹر نے بچے اور والدین کو رہا کردیا۔

تاہم، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے یا والدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا ہے یا نہیں۔

Murder

Egypt